اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دیہی علاقوں میں قائم 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدے کے مطابق نادرا ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت کو ملک بھر میں شروع کرے گا۔
ابتدائی طور پر ملک کے 200 مختلف ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
معاہدے کے تحت ملک بھر میں جون 2017 میں تجرباتی طور پر 10 کاؤنٹرز قائم کئے گئے تھے، اس تعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق عوامی سہولت کے لیے اب مزید 200 کاونٹرز پوسٹ آفسز میں قائم کیے جائیں گے۔
نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دیہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا بنیادی مقصد رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانا ہے۔