راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم تیار ہیں اوراپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر اجلاس میں کشمیروں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
CCC on Kashmir situation at GHQ. Forum fully supported Government’s rejection of Indian actions regarding Kashmir. Pakistan never recognised the sham Indian efforts to legalise its occupation of Jammu & Kashmir through article 370 or 35-A decades ago; …(1of2). pic.twitter.com/MlwNJTSDGa
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 6, 2019
انہوں نے بتایا کہ کورکمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس کا واحد ایجنڈا کشمیر کی صورتحال تھی۔
(continued)
….efforts which have now been revoked by India itself.
“Pakistan Army firmly stands by the Kashmiris in their just struggle to the very end. We are prepared and shall go to any extent to fulfil our obligations in this regard”, COAS affirmed.(2of2). pic.twitter.com/tkbnGbGs0A— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 6, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بھارت کے کشمیرسے متعلق اقدامات مسترد کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈرزکانفرنس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر پر شرم ناک قبضے کو قانونی شکل دینے کی کوششوں کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔
مزید پڑھیں : پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، وزیر اعظم
یاد رہے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں اور کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف، ایئر چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم پاکستان ہمیشہ کمشیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا قوم کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے۔