مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ، محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ نظر بند


مودی سرکار نے محبوبہ مفتی، عمرعبداللہ ، سجاد لون سمیت کئی بھارت نواز سیاسی لیڈروں کو گھروں میں نظربند کر دیا جبکہ پورے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مواصلات(انٹرنیٹ، فون) کے نظام کو مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ تمام ڈی سیز کو سیٹلائیٹ نمبر ایشو کر دیئے گئے ہیں۔

وادی کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ظلم و ستم ناقابل برداشت حد تک جا پہنچا ہے، جاگو انڈیا۔

سابق بھارت نواز لیڈر نے کہا کہ ہم لوگوں نے تو جمہوری بھارت کا انتخاب کیا تھا، دنیا دیکھ رہی ہے کہ اہل کشمیر کے گلے گھونٹے جا رہے ہیں، یہ رات بہت لمبی ہوتی جارہی ہے، کل کیا ہوگا پتہ نہیں۔


متعلقہ خبریں