مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی شراکت سے بننے والی فلم سپر اسٹار کی ہیروئن ماہرہ خان کے چیلنج میں سندس اچکزئی نامی لڑکی فاتح قرار پائی ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا تھا کہ کیا کوئی فلم سپر اسٹار کی ہیروئن نوری کی طرح رقص کرسکتا ہے۔
https://twitter.com/SSthemovie_/status/1157951837762400256
سپر اسٹار کی انتظامیہ نے سندس اچکزئی کو کراچی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔
فلم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقابلہ جیتنے والی خوش قسمت لڑکی کے لیے آنے اور جانے کے تمام اخراجات مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ فلم سپر اسٹار کا گانا ‘ہائے نوری تو بچ کے دل لگا’ جولائی میں ریلیز ہوا تھا جس پر ماہرہ خان اور ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ نے رقص کیا۔
فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا تھا کہ جو نوری کی طرح رقص کر سکتا ہے وہ اپنی ویڈیو ہیش ٹیگ#DanceLikeNoori کے ساتھ شیئر کریں اور مقابلے میں حصہ لیں۔
عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کے اس گانے کو بالی ووڈ کے مشہور گائیک سنید ھی چوہان اور جبار عباس نے گایا ہے۔
جب یہ گانا ریلیز ہوا تو سوشل میڈیا پر اسے خوب پذیرائی ملی اور شائقین نے ماہرخان کی پرفارمنس کو سراہا۔