’ سندھ پولیس ساڑھے چار ہزار نائن ایم ایم پستول خریدنا چاہتی ہے‘

سندھ کابینہ اجلاس: فی کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں 9 روپے 13پیسے کمی کی منظوری

کراچی:  سندھ کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ پولیس واہ انڈسٹریز سے ساڑھے چار ہزار نائن ایم ایم پستول خریدنا چاہتی ہے ۔ وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا وہ پستول اب 85ہزار کا ہوگیاہے پہلے پستول کی قیمت 45 پینتالیس ہزار تھی مگر وہ ٹینڈرمنسوخ کردیا گیا۔ وزیر اعلی نے معاملے پر کابینہ کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

صوبائی کابینہ میں سندھ بنک کو تین ارب روپے دینے کی منظوری دیدی گئی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ عالمی بنک صوبے کو دس ارب روپے دے رہا ہے۔ وزیراعلی کہتے ہیں وفاق سے ریونیو ملے گا تب ہی بجٹ سرپلس بناسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ شرکا کو نئے سندھ فنانشل رولز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلی نے بتایا کہ گھوسٹ پینشنرز کے خاتمے کے لئے پینشنرز کی بائیومیٹرک ہوگی۔ تمام پینشنز آن لائن کردی گئی ہیں۔ آڈٹ کی وجہ سے سندھ لیزنگ کا سندھ بینک میں انضمام تاخیر کا شکار ہے۔ صوبائی حکومت جن اداروں کو گرانٹ دیتی ہے وہ سندھ بنک میں اکاونٹس کھولیں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جن اداروں نے سندھ بنک سے قرضہ لیا تھا اُن کے اکاؤنٹس منجمد ہوگئے۔ اس وجہ سے قرضوں کی ادائیگی رک گئی ہے۔ سندھ بنک کے بورڈ کو تبدیل کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسی ارب روپے کم کردیئے۔ وفاق سے ریونیو ٹرانسفر بہتر ہوگی تب ہی بجٹ سرپلس بناسکتے ہیں۔

وزیراعلی نے بتایا کہ ورلڈ بنک سندھ حکومت کو دس ارب روپے دے رہا ہے۔ کابینہ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی میں توسیع کی منظوری دےدی۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے بتایا کہ توسیع نہ ہوئی تو پاور پلانٹس کے لیے درآمدی کوئلہ پر استعمال کرنا پڑے گا۔ جتنی کول مائننگ کی توسیع ہوگی۔ یہ منصوبہ کمرشلی بہترین ہوتا جائے گا۔

اسلام کوٹ میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔اس طرح ستایئس سو خاندان کو فائدہ ہوگا۔ سو یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کو ابتدائی سو یونٹ فری ملیں گے۔کابینہ نے تھر پاور سبسڈی کو منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ سندھ بنک کے خلاف میڈیا اورتحقیقاتی اداروں کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا‘


متعلقہ خبریں