شناخت چھپا کر دس سال تک پاکستان میں رہنے والا بھارتی گرفتار


گوجرانوالہ: اصل شناخت چھپا کر دس سال سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر مبینہ بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پنچم تیواری نے بلال کے نام سے جعلی دستاویزات بنوا رکھی تھیں۔

پنچم تیواری کو جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لانے والے سہولت کار کامران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کامران اور پنجم تیواری کی ملاقات 2009 میں دبئی میں ہوئی جس کے بعد بھارتی شہری کو جعلی پاسپورٹ پر گوجرانوالہ لایا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان سے بھارتی جاسوس گرفتار

کامران نے پنجم تیواری سے اپنی بہن کی شادی کرائی جبکہ بھارتی شہری نے بلال کے نام سے جعلی دستاویزات بنوالیے۔

بھارتی شہری کا پاکستان میں رہائش پذیر ہونے کے پیچھے کیا مقصد ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل  ڈیرہ غازی خان سے بارڈر ملٹری فورس (بی ایم پی) نے مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا تھا۔

بی ایم پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی باشندہ ڈیرہ غازی خان کے قریب راکھی گاج کے علاقے سے گرفتار ہوا ہے۔

حراست میں لئے گئے بھارتی باشندے کا نام راجو لکشمن اور اس کا تعلق بھارتی علاقے راجستھان سے ہے۔

گرفتار بھارتی باشندے سے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں