’شریف خاندان کے بارے میں ابھی مزید حقائق سامنے آنے ہیں‘

پنجاب: آٹے کی زائد قیمت وصول کرنیوالے جیل جائیں گے،حکومتی فیصلہ

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ابھی اور بہت سے حقائق سامنے آنا باقی ہیں۔

اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا واویلا ’چور مچائے شور‘ کے سوا کچھ نہیں ہے، دوسروں کو عدالت جانے کا کہنا ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مترادف ہے۔

شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے واقعی پاؤں نہیں ہوتے، اب ثابت ہو گیا ہے کہ شہباز شریف لندن کی کسی عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنا رہے ہیں، بدعنوانی کے مرتکب افراد کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو سکے گی، انہیں حساب دینا پڑے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد کئی سوالیہ نشان رکھتا ہے۔ یہ سیاسی دنگل صرف کرپشن چھپانے کے لیے رچایا جا رہا ہے۔ اس اتحاد کی وجہ سے دونوں جماعتیں عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھیں گی۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کو روزانہ پریس کانفرنس کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، گزشتہ 10 برسوں کے کیے دھرے کا جواب دینا ہی پڑے گا۔


متعلقہ خبریں