پنجاب پولیس افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی پر غور شروع

فوٹو: فائل


لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اثاثہ جات اور آمدن کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی آفس میں ایف بی آر کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسران و اہلکاروں کو ٹیکس ریٹرن خود جمع کرانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے سرکاری افسران و ملازمین کو اپنے اثاثے اور آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر کوئی افسر یا اہلکار ٹیکس ریٹرن جمع کروا رہا ہے تو وہ اسے مستثنیٰ حاصل ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آمدن اور آثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

پنجاب پولیس کے افسران نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی اپنے نام کی جگہ دوسرے لوگوں کے نام لے رکھی ہیں جس کا کسی کو علم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں