پاکستان کسٹمز نے ساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی کی چوری ناکام بنا دی


کراچی: چئیرمین ایف بی آرشبرزیدی کی سخت ہدایات پرکسٹم حکام نےنان کسٹم پیڈ امپورٹ پرسختی کررکھی ہے، اپریزمنٹ ایسٹ نےبیرون ملک سے آنیوالی شپمنٹ میں کسٹم ڈیوٹی  کی چوری پکڑلی۔ 

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئےامریکہ اور کینیڈا سے درآمد کی گئی شپمنٹ میں  مس ڈکلیریشن پکڑلی اورساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی ٹیکس کی چوری ناکام بنا دی۔

پاکستان کسٹمز کی جانب سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد امپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مزید  تفتیش جاری ہے۔

کسٹم حکام کا دعویٰ ہےکہ ایف بی آر کی ہدایات کی روشنی میں درآمدی مال پرکڑی نظر رکھی جا رہی ہے، درآمد کنندہ مس ڈکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے ذریعہ قومی خزانہ کو نقصان نہ پہنچا سکے اسکےلئےکاروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ  پاکستان بھر میں اسمگلنگ کے خلاف جلد بھرپور کارروائی کا امکان ہے جس میں قانون نافذ کرنے والی مختلف فورسز حصہ لیں گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ محکمہ کسٹمز، رینجرز اور  ایف سی کی مدد سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کرے گا۔ کارروائی کے دوران زیادہ تر چھاپے گوداموں پر مارے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی کو وزیرِاعظم عمران خان نے انسداد اسمگلنگ اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ؛کسٹم انٹیلی جنس حکام کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اجلاس کے شرکاء کو ملکی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں