افغانستان سےدہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید



میران شاہ: شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پرپٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے دستے پرسرحد پار سے حملہ کیا گیا۔

پاک فوج کا دستہ شمالی وزیرستان کے قریب گرباز کے علاقے میں سرحد کی نگرانی پر مامور تھا، شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر 6 اور بلوچستان میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں، یہ قربانیاں پاکستان کی طرف سے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کوششوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، اب تمام توجہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ ان کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کا حملہ،افسر سمیت 4 جوان شہید


متعلقہ خبریں