جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کوئی جعل سازی ثابت نہیں ہوئی



اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج کی متنازعہ ویڈیو فرانزک رپورٹ میں اصل قرار دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جس کے مطابق اس ویڈیو میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں آواز اور تصویر کا تعین کر لیا گیا ہے اور دونوں ہی درست قرار پائی ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم میاں طارق سے برآمد یو ایس بی فرانزک کیلئے بھجوائی تھی۔

ویڈیو درست قرار دیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے ’اللہ اکبر‘ لکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جج کی متنازع ویڈیو فرانزک لیبارٹری بھجوا دی گئی

اس سے قبل ایف آئی اے نے متنازع ویڈیو جانچ پڑتال کے لیے پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری میں بھیجی تھی تاکہ اس میں موجود تصویر اور آواز کے ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔

مزید پڑھیں : عدلیہ کو جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم


متعلقہ خبریں