دفاعی پیداوار میں مضبوط نجی شعبے کی ضرورت ہے، آرمی چیف



راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار میں استحکام و بہتری کے لیے مضبوط نجی شعبے کی ضرورت ہے۔

دفاعی پیداوار اور سیکورٹی امور کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعت میں خود انحصاری کے لیے پبلک پرائیوٹ شراکت داری وقت کا تقاضہ ہے۔

راولپنڈی میں آرمی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس ماڈل کو  فروغ دینے سے پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو بہتر بنانے کےلیے سرکاری اورنجی اداروں کا دفاعی پیداوار میں اشتراک ضروری ہے۔

سیمینار میں مختلف وزارتوں، نجی اور سرکاری تنظیموں اور صنعت و تجارت کے نمائندگان نے شرکت کی اور مقررین نے دفاعی صنعت کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیمینار میں نئی پالیسی کےلیے حکومت کے لیے سفارشات بھی تیار کی گئیں۔


متعلقہ خبریں