بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ذہنی معذور پاکستانی کی میت رینجرز کے حوالے


بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ذہنی معذور پاکستانی کی میت رینجرز افسران کے حوالے کردی گئی ہے۔ چارواہ سیکٹر پر ذہنی معذور اللہ رکھا کو بی ایس ایف نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا۔ چارواہ سیکٹر پر ذہنی معذور پاکستانی شہری اللہ رکھا پر فائرنگ کردی،ذہنی معذور اللہ رکھا ولد محمد شفیع کا تعلق گاؤں پنڈوری تحصیل پسرور سے تھا۔

بھارتی فوج نے شہید ہونے والے پاکستانی کی میت رینجرز کے افسران کے حوالے کردی۔ تھانہ سبز پیر ایس ایچ او رانا اصغر کے مطابق بھارتی فوج کے افسران نے میت پاکستانی افسروں کے حوالے کرنے سے پہلے واقعے پر معافی بھی مانگی۔

بھارت کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی معصوم جانوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، رواں سال اپریل میں کھوئی رٹہ سیکٹر پر چودہ سالہ بچہ بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا تھا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے صرف دو ہزار اٹھارہ میں پچپن افراد نے جام شہادت نوش کیا۔ فائرنگ سے 300 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔

بھارت پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کو بھی کئی مرتبہ ٹھکرا چکا ہے، رواں سال پاکستان نے تین سو ساٹھ بھارتی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ 2018 میں پاکستان میں قید 508 بھارتی ماہی گیروں کو اپنے ملک جانے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، تین افراد شہید


متعلقہ خبریں