چینی کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ


موجودہ حکومت کے پہلے بجٹ کے بعد ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے بے قابو مہنگائی کے غریب عوام پر وار جاری ہیں،چینی کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران لاہورکے شہری پھٹ پڑے، کہا ہر چیز قوت خرید سے باہر ہو چکی  ہے۔ جنرل سیلز ٹیکس نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگا دیے ہیں گھی اور کوکنگ آئل کے نرخ بھی دس سے بیس روپے تک بڑھ گئےہیں۔

مارکیٹ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ درجہ اول کا گھی دو سو سے بڑھ کر دو سو بیس اور درجہ دوم کا ریٹ ایک سو پچانوے سے دو سو دس تک پہنچ گیا ہے، مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ہم نیوز نے دکانداروں  سے بات کو تو انکا کہنا تھا کہ  نئے ٹیکسز کے بعد چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے جینا محال کردیاہے، حکومت کو چاہئیے کہ غریب عوام کے منہ سے نوالہ نہ چھینے اور اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کرے۔

واضح رہے کہ  موجودہ حکومت نے رواں سال جون میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں چینی کی قیمت پونے چار روپے بڑھانے کا اعلان کیا تھا مگر مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں لگ بھگ بیس  سے پچیس روپے اضافہ ہوچکاہے۔

صرف شہری ہی نہیں بلکہ تاجراور  دکاندار بھی یہ مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں کہ حکام ریلیف فراہم کرے وعدوں کی تکمیل فوری یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی


متعلقہ خبریں