اسلام آباد ہائی کورٹ کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

شہری کو سوچنے کا موقع ہی کیوں ملے کہ عدالت کچھ چھپا رہی ہے، عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں یکم جنوری سے 30 جون تک سنگل اور ڈویژن بنچزکی کارگزاری شامل کی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کی طر ف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل اور ڈویژن بنچز نے گزشتہ 6ماہ میں مجموعی طور پر 4745 مقدمات نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق سنگل بنچز نے 3796 مقدمات نمٹائے جبکہ ڈویژن بنچ نے 949 مقدمات کے فیصلے کئے۔ سنگل بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سب سے زیادہ 1176 مقدمات  کے فیصلے کیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 1093 جبکہ جسٹس عامرفاروق نے 933 مقدمات نمٹائے۔ سنگل بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سب سے کم 594 مقدمات کے فیصلے کئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ڈویژن بنچ  میں شامل چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 455 مقدمات نمٹائے۔

اسی طرح ڈویژن بنچ  میں شامل جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے 469 مقدمات کے فیصلے کئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 جولائی سے دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی

رپورٹ کے مطابق دیگر ڈویژن بنچز میں 21 جبکہ لارجر بنچ میں چار مقدمات نمٹائے گئے،چھ ماہ کے دوران عدالت عالیہ نے نیب کے 150ضمانت و دیگر مقدمات کے فیصلے کئے۔


متعلقہ خبریں