ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر بھارتی بیان مسترد

پاکستان نے  ایف اے ٹی ایف کے  اعلامیے پر بھارتی بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کے اعلامیے پر بھارت کا بیان مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر بھارتی بیان بلاجواز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیان ایف اے ٹی ایف کے فورم کو سیاست کی نذر کرنے کا ثبوت ہے، جس سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے اراکین کو پہلے سے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف فورم کی مشترکہ صدارت کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس فورم کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے۔

انہوں نے ایف اے ٹی ایف فورم کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے ترک خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے تین اہم ممالک جن میں چین، ترکی اور ملائشیاء شامل ہیں، کا تعاون حاصل کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دوست ممالک کی حمایت سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے امکانات کم ہو چکے ہیں تاہم حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں