ٹنڈولکر یا عمران خان‘ نعیم الحق کا ٹوئٹر پر مذاق بن گیا’


وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر”عمران خان” کی پرانی تصویر جاری کر دی جس کی اصل حقیقت معلوم ہونے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

صارفین نے نعیم الحق کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر عمران خان کی نہیں بلکہ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی ہے۔

ایک صارف نے نواز شریف کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں وریند سہواگ ایسے دکھتے تھے۔


ایک صارف نے وزیر اطلاعات کے پی کے کی بلی کے فلڑ لگی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلی 2019 میں ایسی دکھتی ہے۔


ایک اور صارف نے گلہری کی چھلانگ لگانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 1683 میں جونٹی روڈز ایسے دکھائی دیتے تھے۔

نعیم الحق کی جانب سے جاری کی گئی غلط تصویر پر بھارتی میڈیا نے بھی خوب مذاق اڑایا۔


متعلقہ خبریں