روٹ کی سنچری، انگلینڈ 8 وکٹوں سے فتح یاب


عالمی کپ 2019 کے 19 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 213 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 33 ویں اوور میں عبور کر لیا،روٹ نے 94 گیندوں میں 100 رنز بنائے دیگر کھلاڑیوں میں بیراسٹرو 45، ووکس نے 40 جبکہ اسٹوکس نے 10 رنز بنا کر نمایاں رہے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں شینن گبریل نے حاصل کی۔

ساوتھ ایمپٹن کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اچھا ثابت ہوا اور ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی 44 ویں اوور میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  پوران 63، کرس گیل 36 ،ہٹمائر 39، آنڈرے رسل 21 لوئس 2 اور شائے ہوپ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے ووڈ  اور آرچر نے تین، تین ، روٹ نے دو جبکہ ووکس اور پلنکیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

انگلینڈ کی کپتانی اوین مورگن کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی جیسن ہولڈر کے ہاتھوں میں ہے۔

ٹاس جیت کر انگلینڈ کے کپتان کہا کہ ’’ وکٹ پر بارش کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے کوور موجود تھا، پچ پر نمی کی موجودگی کی وجہ سے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہا کہ ’’ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے گیند بازی کرتے تاہم کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو ایک بڑا ہدف دیں۔

انگلینڈ کے گیارہ رکنی اسکواڈ میں جیس روئے، جونی بیئر سٹرو، جو رووٹ، مورگن، بٹلر، بین اسٹوکس، کرس وکس،لیم پلنکٹ، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، ایون لوئس، شائے ہوپ، نکولس پوران، ہٹمائر،جیسن ہولڈر، آنڈرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، کوٹرائل، اوشانہ تھومس اور شینن گیبریل شامل ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں