پنجاب حکومت نے 35 پبلک سیکٹر کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا


پنجاب حکومت نے 35 پبلک سیکٹر کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔اس بات کا انکشاف آج لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے وکیل کی طرف سےایک کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں ہواہے۔

عدالت نے پنجاب صاف پانی کمپنی کو بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق 25 جون کو جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ شیراز ذکاء کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راوی زون ڈیویلپمنٹ کمپنی، قائد اعظم ہائیڈل پاور، قائد اعظم ونڈ پاور کمپنی، پنجاب انٹرٹینمنٹ کمپنی، لاہور واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی سمیت 35 کمپنیاں بند کی جارہی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ:پنجاب حکومت کو 56 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کے سپرد کرنے کا حکم

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی موجودگی میں پبلک سیکٹر کمپنیاں کام نہیں کر سکتیں۔ عدالت کمپنیوں کی تشکیل کالعدم قرار دے ۔


متعلقہ خبریں