احتساب عدالت میں شہباز شریف کا فواد حسن فواد کو دلاسہ

’’آپ سے ملنے آؤں گا‘‘۔ شہباز شریف کا فواد حسن فواد کو دلاسہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو دلاسہ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ’’میں آپ سے ملنے آؤں گا‘‘۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یہ یقین دہانی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم مقدمات کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد حسن فواد سے ہونے والی بات چیت میں کرائی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اس موقع پر موجود ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے اور قوم کی خدمت کی جس کا صلہ مجھے بے بنیاد مقدمات کی صورت میں ملا۔

سپریم کورٹ:شہباز شریف کی درخواست ضمانت سننے والا بنچ ٹوٹ گیا

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹا اور فراڈ کیس بنایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب قوم اورعدالت کا وقت ضائع کررہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز مقدمات میں حاضری لگائی گئی۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں دوران سماعت استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کیوں پیش نپہں ہوئے ہیں؟ عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کیا جائے۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف احتساب عدالت سے روانہ ہوگئے۔


متعلقہ خبریں