بغداد ائرپورٹ پر زائرین کے ساتھ ناروا سلوک



اسلام آباد: بغداد سے کراچی آنے والے 120 زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا اور 3 مسافروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بغداد ائرپورٹ پر بورڈ کے ایک گھنٹہ بعد بھی جب طیارے کا کولنگ سسٹم نہیں چلایا گیا تو مسافروں نے طیارے میں حبس اور گھٹن کی شکایت کی۔ پرواز سے قبل مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور مذکورہ طیارے میں سفر کرنے سے ہی انکار کر دیا۔

مسافروں کے احتجاج پر پائلٹ نے طیارے کو روک کر سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے 3 زخمی مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں ٹورنٹو کی پرواز میں تاخیر پر احتجاج کرنے والی خاتون گرفتار

کشیدہ صورتحال کے باعث عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال نے عراقی حکام سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں ائرپورٹ کی صورتحال سے آگاہ کیا اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر خود بھی ائرپورٹ پہنچ گئے اور مسافروں کو ہر طرح کی معاونت کا یقین دلایا۔ جس کے بعد پاکستانی سفیر کی کوششوں سے ہی زخمی مسافر کو نہ صرف طبی امداد فراہم کی گئی بلکہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ساجد بلال کی کوششوں سے حراست میں لیے گئے زائرین کو پولیس سے چھڑاوایا گیا اور بعد ازاں زائرین کو فوری طور پر دوسری پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں