برسٹل: سری لنکا اور پاکستان کے درمیان برسٹل میں ہونے والا میچ بارش سے منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پاکستان ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد آٹھویں سے چوتھے جبکہ سری لنکا ساتویں سے تیسرے نمبر پر آگئی تاہم دونوں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ ابھی بھی منفی ہی ہے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اب دو، دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی میں کامیاب رہی ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
پوائنٹس ٹیبل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچویں، انگلینڈ کی ٹیم چھٹے، انڈیا کی ٹیم ساتویں نمبر پر پر ہے۔
اسی طرح بنگلہ دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔