پاک سری لنکا میچ: کم از کم کتنے اوورز کا کھیل ضروری ہے؟

پاک سری لنکا میچ: کم از کم کتنے اوورز کا کھیل ضروری ہے؟

برسٹل میں جاری بارش کے باعث پاکستان سری لنکا میچ کے بارے میں خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے جبکہ بارش کے رکنے کے آثار نہیں دکھائی دے رہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو سامنے رکھنا جائے تو بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو زور آزمائی کے لیے بہت کم وقت میسر ہو گا۔ اس لیے یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ ایک روزہ میچ میں کم سے کم کتنے اوورز کا کھیل ضروری ہے۔

ورلڈ کپ کے قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے تو بارش یا موسم کی خرابی سے متاثرہ میچ میں کم از کم 20 اوورز کا کھیل ضروری ہے، اس سے کم اوورز ہوں تو ٹائی قرار دے کر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جاتا ہے۔

اگر دونوں ٹیمیں 20 اوورز کھیلیں تو اس کے لیے تین سے ساڑھے تین گھنٹے کا کھیل ضروری ہے۔ اس لیے پاکستان اور سری لنکا میچ کو مکمل ہونے کے لیے اتنے وقت کے لیے بارش کا رکنا اور میدان کو خشک ہونے کے لیے ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں