ہواوے روس میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی

ہواوے روس میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی

چین امریکہ تجارتی جنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہونے والی کمپنی ہواوے کو ایک بڑی تجارتی کامیابی مل گئی ہے۔

ہواوے نے روسی ٹیلی کام کمپنی ایم ٹی ایس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ پورے روس میں اگلے سال فائیو جی نیٹ ورک شروع کر دے گی۔

ایم ٹی ایس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس معاہدے کے تحت 2019-2020 میں فائیو جی نیٹ ورک کا پائلٹ لانچ کر دیا جائے گا۔

ہواوے کے موجودہ چیئرمین نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر بہت خوش ہیں۔

یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب چینی رہنما  شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن آپس میں ملاقات کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران چینی صدر نے پیوٹن کو اپنا قریبی دوست قرار دیا اور کہا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں میں تقریباً 30 مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ چین تجارتی کشیدگی، ہواوے نے 2 نئے فون متعارف کرا دیے

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کا اہم موڑ اس وقت آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے کو بلیک لسٹ قرار دے دیا اور اس کے نتیجے میں گوگل نے بھی ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کر دیا۔

گوگل کی جانب سے ہواوے پر پابندی کے بعد ہواوے کے صارفین گوگل پلے اسٹور استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ جی میل اور یوٹیوب ایپس استعمال کی بھی پابندی ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں