‘شارٹ گیند پاکستانی بلے بازوں کا نفسیاتی مسئلہ نہیں‘


قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شارٹ گیند کے حوالے سے پاکستانی بلے بازوں کا کوئی نفسیاتی مسئلہ نہیں چل رہا ہے۔

پاکستان نے عالمی کپ 2019 میں اپنے سفر کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا ہے، قومی ٹیم کے بلے باز ویسٹ انڈیز کے تیز گیند بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور یکے بعد دیگرے ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ’دکھ کی اس گھڑی میں ہم سری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔۔۔‘

عالمی کپ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ اب انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے ساتھ ہے، اس میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے وہاب کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شارٹ گیندوں پر اچھی بلے بازی نہیں کی مگر انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیم نے شاٹ گیندوں پر رنز اسکور کئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی نفسیاتی خلل نہیں ہمیں کسی طرح شکستوں کا تسلسل توڑ کر میچز جیتنے ہوں گے، ہم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں مگر درست وقت پر کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہو گی.

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت بہت سے لوگوں کے بیانیے کو بدل کر رکھ دے گی۔


متعلقہ خبریں