خاڑ کمر چوکی پر فائرنگ: متاثرین کیلیے امدادی پیکج کا اعلان

فوجی چوکی پر فائرنگ: متاثرین کیلیے امدادی پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے خاڑکمر چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک اور زخمی افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے امن قائم ہوا لیکن پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے انہیں دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ،5 اہلکار زخمی

محسن داوڑ اور علی وزیر چوکی پر حملے کے ذمہ دار، رپورٹ

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور محسن داوڑ نے ساتھیوں سمیت فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا۔

فائرنگ کے تبادلے سے چار فوجیوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے اور چار جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں ایک فوجی گل خان بھی شامل ہے۔

شمالی وزیرستان میں فوج کی خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کی مفصل رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی رپورٹ کے مطابق علی وزیر اور محسن داوڑ کے اکسانے پر مظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے اور 26 مئی کو دونوں رہنما 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پر پہنچے۔

سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پارلیمنٹیریئنز کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کا کہا لیکن علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔


متعلقہ خبریں