ارشاد رانجھانی قتل کیس :ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

 ارشاد رانجھانی قتل کیس  کے ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس  کے ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

عدالت نے سب انسپکٹر عامر ریاض ،ڈی ایس پی شوکت شاہانی اور حسن علی کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ بھی مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزمان کے خلاف کیس چلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  6 فروری کو رحیم شاہ نے قومی شاہراہ پر بھینس کالونی کے پاس ارشاد رانجھانی کو قتل کیاتھا۔سوشل میڈیا پر موجود فوٹیج دکھا رہی ہے کہ یہ غیرانسانی اور ظالمانہ رویہ تھا۔

یاد رہے ارشاد رانجھانی کو 6 فروری کو بھینس کالونی کے یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے ڈاکو قرار دیتے  ہوئے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

ملزم رحیم شاہ کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں قتل خطاء کا مقدمہ درج  ہوا اور ایڈیشنل ایس ایچ او کی فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں  گرفتاری عمل میں آئی۔

معاملے پر  تحقیقاتی کمیٹی  تشکیل دی گئی جس کی تفتیش کے بعد  رحیم شاہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض عامر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ارشاد رانجھانی قتل: ایمبولینس ڈرائیور کے سنسنی خیز انکشافات

واضح رہے کہ ایمبولینس ڈرائیور نے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھاکہ  ملزم رحیم  شاہ نے پہلے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور پھر اسپتال منتقل کرتے ہوئے ایمبولینس رکوا کر زخمی ارشاد رانجھانی کو پھر گولی ماری۔

پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو  پیش کردیا جس میں ایمبولینس ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ تھانے سے پولیس اہلکار انسپکٹر علی گوہر کے ہمراہ ارشاد رانجھانی کو اسپتال لے کر روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم رحیم شاہ ان کے پیچھے موٹر سائیکل پر آیا اور آگے آکر ایمبولینس روکنے کو کہا، اس نے سب سے کہا کہ آگے دیکھو  اور پھر پولیس اہلکار سے کچھ بات کی۔ اچانک  ایمبولینس کا پچھلا دروازہ  کھلا، ایک فائر ہوا اور زخمی کی چیخ و پکار سنائی دی۔


متعلقہ خبریں