افطار کیلئے ’نظامی رول‘ کی مزیدار ترکیب


روز کی طرح آج  بھی آپ افطار کی تیاریوں میں مصروف ہوں گے اور ہوسکتا ہے کوئی منفرد پکوان بنانے کا بھی سوچ رہے ہوں۔ اگر ہاں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں افطار کیلئے شیریں انور کی مزیدار ”نظامی رول” کی ترکیب جو بنانے میں بھی نہایت آسان ہے۔

اجزاء

مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) ½ کلو
پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لا ل مرچ 1½ چائے کا چمچہ
پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی ½ چائے کا چمچہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
کھانے کا تندروی رنگ ایک چٹکی
نمک ایک چائے کا چمچہ
دہی ½ پیالی
تیل ¼ پیالی
پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ ½ پیالی

آٹے کے اجزاء

میدہ(چھنا ہوا) تین پیالی
دہی دو کھانے کے چمچے
دودھ گوندھنے کے لیے
چینی ایک کھانے کا چمچہ
بیکنگ پاوڈر، نمک ½، ½ چائے کا چمچہ
تیل ¼ پیالی

ترکیب

مرغی میں تمام مصالحے اوراس کے اجزاء ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد دیگچی میں تیل گرم کرکے مرغی کو اتنا پکائیں کے اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے اور کوئلے کا دھواں دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:وائٹ سوس میکرونی بنانے کی ترکیب

اس کے بعد آٹے کے اجزاء گوندھ کر پیڑے بنائیں بھر ان کے پراٹھے بنائیں اور توے پر تیل لگا کر سینک لیں، پراٹھوں کے ایک جانب تھوڑی تھوڑی مرغی، پیاز، پودینہ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا رکھ کر لپیٹ لیں۔

لیجئے افطار کے لیے گرما گرم ”نظامی رول” تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں