انگلش کپتان چوتھا ون ڈے نہیں کھیل پائیں گے

بھارت کیخلاف فتح ، مورگن کی نظریں عالمی کپ جیتنے پر مرکوز

فائل فوٹو


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آہستہ گیند بازی(سلواوور ریٹ) کی پاداش میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جمعے کو ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کیخلاف نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے دو اوورز کا اضافی وقت صرف کیا تھا۔ تیسرے میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بولرز پھر ناکام، انگلینڈ چھ وکٹوں سے کامیاب

جب امام الحق نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان فروری2019 میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سلو اوور ریٹ کے مرتکب ہوئے تھے۔ اس وقت این مورگن پر میچ فیس کا40 فیصد اور کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں میزبان ٹیم کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم نے این مورگن کی جگہ نئے کھلاڑی کا اعلان تاحال نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں