گوگل کا پکسل 4 اور 4 ایکس ایل فون جلد متعارف کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


گوگل نے پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل فون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ گوگل کے نیکسٹ فلیگ شپ فون رواں سال کے آخر میں دستیاب ہوں گے۔

گوگل کی سالانہ آئی او ڈویلپرز کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے کئی اعلانات کیے گئے۔ پکسل 4 نیکسٹ جنریشن گوگل اسسٹنٹ رکھنے والا پہلا فون ہو گا، اس بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی بدولت فون کلاؤڈزکے بجائے خود آوازوں کی شناخت کرے گا، اور یہ سارا عمل بہت تیزی سے طے پائے گا۔

گوگل نے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو بھی مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا جبکہ نیکسٹ جنریشن گوگل اسسٹنٹ پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتار ہے جو صارف کی اسپیڈ کمانڈ کو بہت تیزی سے سن سکے گا۔ جو پکسل فور فونز میں موجود ہے۔

تیز رفتار اسپیک کمانڈ سے ہٹ کر ایک نیا فیچر پرسنل ریفرنسز بھی اسسٹنٹ میں دیا جا رہا ہے جبکہ اسسٹنٹ کو گوگل میپس کا بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں موبائل فونز کو نقصان سے بچانے والا اسمارٹ کور متعارف

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نیا فون پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل کو سپورٹ کرے گا جبکہ زیادہ امکان ہے کہ وہ اینڈرائڈ کیو اپ ڈیٹ حاصل کرے گا۔

اس میں گوگل کا لائیو کیپشن مکمل طور پر ڈیوائس پر چلے گا اور اس کے لیے کسی انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ لائیو کیپشن کو اینڈرائیڈ کیو آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا مگر گوگل کی جانب سے اس فیچر کو ویڈیوز اور آڈیو فائلز کے علاوہ دیگر شعبوں کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا، یعنی لائیو کیپشن لائیو فون بات چیت کو بھی سپورٹ کرے گا۔

گوگل سرچ میں پوڈکاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کو سرچ میں پوڈکاسٹس کی تلاش میں مدد دے گا اور ان کو محفوظ کرنے کے بعد سننے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

گوگل ڈپلیکس اے آئی فیچر ہے جو ورچوئل پرسنل اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے، یہ سروس گزشتہ سال متعارف کرائی گئی تھی جو کہ ریسٹورنٹس سے فونز کالز کرکے آپ کے لیے نشست ریزرو کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈپلیکس کو اب گوگل اسسٹنٹ سے منسلک کیا جارہا ہے جبکہ ویب پر یہ فیچر کسی ویب سائٹ میں نیویگیشن کرکے صارف کے لیے گاڑی بک کرسکے گا۔

یہاں ایک بہترین اضافہ گوگل کا یہ بھی ہے کہ گوگل کی انٹری لیول فونز کا سرچ ایپ صارفین کو کیمرے کی مدد سے کسی اشارے کا تحریری ترجمہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں