‘ حکومت مریض قیدی سے ڈرتی ہے’

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ حکومت ایک مریض قیدی سے ڈر رہی ہے کیوں کہ عوام قیدی کے ساتھ ہیں۔

جاتی امرا کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہا کہ  اگر جیل انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی تو توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ افطاری کے وقت نواز شریف کو گرفتار کرنے پولیس پہنچ گئی جو کہ عمران خان کی کم ظرفی اور بوکھلاہٹ کی انتہا ہے۔ نواز شریف خود گرفتاری دینے جانے والے تھے لیکن پھر بھی منتقم مزاج عمران خان نے پولیس بھجوا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگر طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا تو پورے ملک میں کال دیتے‘

پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو لے جانے کیلئے کوٹ لکھپت جیل کا عملہ جاتی امرا پہنچ گیا ہے لیکن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اپنے وقت پر ہی جیل جائیں گے۔

قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی جاتی امرا پہنچی ہے ار سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف  رات بارہ بجے سے پہلے کسی بھی وقت کوٹ لکھپت جا سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان کو لے کر آئے اب انھیں بھی سمجھ آچکی ہے اور  اب اچھی طرح بھگت رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب تباہی کے راستے پرہیں اگر انہیں ایسا کرنا منظور ہے تو چلتے رہیں۔

مرتضی جاوید عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو طاقت کے زور پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور تین بار منتخب وزیر اعظم کے ساتھ یہ سلوک ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے بڑا نقصان دے ہوگا۔


متعلقہ خبریں