ٹی20 رینکنگ: بالرز میں عماد وسیم دوسرے نمبر پر آگئے

ٹی20 رینکنگ: بالرز میں عماد وسیم دوسرے نمبر پر آگئے

فائل فوٹو


دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حال ہی میں کھیلے گئے واحد ٹی20 میچ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مذکورہ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بائیں بازو سے بالنگ کرنے والے پاکستان کے کھلاڑی عماد وسیم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ پہلے نمبر پر بدستور افغانستان کے کھلاڑی راشدخان براجمان ہیں۔

آل راؤنڈرز کے شعبے میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں اور موجودہ رینکنگ میں ان کی پہلی پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ: پاکستان کی 80 ممالک پر برتری

قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ بابراعظم 11 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 896 پوائنٹس اسکور کرلئے ہیں۔

ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان بدستور پہلے نمبر پر ہے، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ سے دوسری پوزیشن چھین کر تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے جبکہ آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آئی سی سی نے 80 ممالک کی ٹی20 رینکنگ جاری کی تھی جس میں پاکستان کی پہلی اور بھارت کی پانچویں پوزیشن تھی۔ 80 مملک کی رینکنگ میں افغانستان کا چھٹا، سری لنکا کا ساتواں اور ویسٹ انڈیز کا 9 واں نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں