کور کمانڈرز کانفرنس، قومی سلامتی کی صورتحال پر غور


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس اجلاس میں آپریشن ردالفساد کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں خطے کے تزویراتی (جیو اسٹریٹجک) ماحول اور قومی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے ملک میں دائمی امن کے قیام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تمام اداروں سے تعاون کیا جائے گا۔

فورم نے ملک میں دیرپا امن اورخطے کی سلامتی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت اور اس  کے لیے کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کورکمانڈرز کانفرنس،قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ


متعلقہ خبریں