بلوچستان میں ہنگلاج ماتا مندر پر ہندو برداری کا میلہ



لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہندو برداری کا تین روزہ میلہ ہنگلاج ماتا مندر میں آج آخری روز بھی جاری ہے۔

قدیمی مندر بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے قریب ہنگول کے علاقے میں واقع ہے جہاں میلے میں شرکت کے لیے ہندو یاتریوں کی آمد جاری ہے۔

ہنگلاج میلے میں شرکت کے لیے آنے والے یاتروں کا کہنا ہے کہ وہ میلے کے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات سے مطئمن اور خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں یہاں آرہے ہیں لیکن کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار نے بھی ہنگلاج ماتا مندر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل انہوں نے میلے کے آغاز کے دن بھی اس جگہ کا دورہ کیا تھا اور تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔

ہائیڈل برگ یونیورسٹی کے اسٹنٹ پروفیسر یورگن شافلیخنرکے مطابق ہنگلاج دیوی مندر پاکستان اور بھارت کے ہندووں کےلیے سب سے پسندیدہ مقام ہے، یہاں ہرسالوں ہزاروں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں اور اس میں مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں