میلبرن: آسٹریلیا کے شہرمیلبرن نے نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب کے باہر ایک نامعلوم شخص ہجوم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 3 زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق چار زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ایک 37 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص میں گاڑی میں بیٹھ کر ہجوم پر فائرنگ کی تھی اور بعد ازاں وہ گاڑی جلی ہوئی ملی ہے۔ پولیس تاحال ملزم کو تلاش نہیں کرسکی۔ اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ موجودہ ثبوت شواہد کی بنیاد پر فی الحال واقعے کو شدت پسندی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق ویڈیو، تصویر یا کوئی اور ثبوت ہوتو محکمے کو فراہم کیا جائے تاکہ ملزم کی گرفتاری میں مدد مل سکے۔