اسلام آباد:بلوچستان کے ضلع کچھی میں 150 ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ ہوئیں۔ ہندوبرادی کے افراد بولان کے پہاڑی علاقے میں مذہبی تہوار منانے آئے تھے۔
مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان دنیش کمار نے ہم نیوز کو بتایا کہ فوج کے تعاون سے پھنسے ہوئے ہندو یاتریوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم وہ پہاڑوں پر محفوظ مقام پر موجود ہیں تاہم انہیں کھانا پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اگلے ہفتہ خراب موسم کے باعث پکنک پوائنٹس پر پابندی لگانے کی درخواست کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے اے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں مکران، کوئٹہ اور ژوب میں پیر اور منگل کو طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ بارش کے سبب قومی شاہرات متعدد مقامات پر سیلپر ی ہے روڈ یوزرز احتیاط کر یں، مناسب رفتار سے گاڑی چلایئں، تیز رفتاری سے پر ہیز کریں، گاڑیوں کے وائپر درست رکھیں اور بو وقت ضرورت استعمال کریں۔ شہری موٹروے پولیس ہیلپ 130 یا ہم سفر ایپ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی صبح گہرے بادل چھائے رہے۔ لاہور میں چند مقامات پر بونداباندی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے رم جھم کی پیشگوئی کی ہے۔
چنیوٹ، اوچ شریف، رائیونڈ، رینالہ خورد، شورکوٹ، بہاولنگر، ملتان علی پور، راجن پور، جلالپور پیروالا، بہاولپور اور گردونواح میں ہفتے کی صبح بونداباندی ہوئی جس سے گرمی، حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
پاکپتن اور گردو نواح میں آج صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج مطلع ابرلود رہے گا۔ چند اضلاع میں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔ خٰبرپختونخوا میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے چند اضلاع میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ کشمور، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور گھوٹکی میں آج بونداباندی متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب کے چند علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔