پشاور: بیٹی نے کامیابی کا سہرا اپنی ماں کے نام کردیا



پشاور: بیٹی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی ماں کے نام کردیا۔

پشاورمیں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور سے ایک لڑکی نے مائننگ انجینئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور وائس چانسلر سے اپنا گولڈ ماڈل اپنی ماں کو دلوایا۔

رکن قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی  مومنہ باسط نے اس متعلق ایک ٹویٹ بھی کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ گولڈ ماڈل حاصل کرنے والی بچی نے یہ بھی کہا کہ ان کی ماں نے انہیں یتیم ہونے کے بعد پڑھایا اور اس مقام تک پہنچایا۔

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو صارفین نے لڑکی کے اقدام کی بہت تعریف کی۔

لڑکی نے اپنی ماں کی خدمات کو تسلیم کیا اور اپنی کامیابی کو اس کے نام کیا کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اس کی ماں اس کامیابی کے حقدارہے اور اگر اس کی ماں نہ ہوتی تو وہ یہاں تک کبھی نہ پہنچ پاتی۔

ماں صرف ایک رشتے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک احساس اور سچے جذبے کا نام ہے جس کا موازانہ کسی سے کیا ہی نہیں جاسکتا۔ یہ وہ واحد تعلق ہے جسے نبھانے کے لیے انسان کو دو طرفہ جذبے اور توقعات کی ضرورت ہو کیونکہ ماں اپنے بچوں کے لیے بغیر توقعات سب کام کرتی ہے۔

اگر ہم دوسرے رشتوں کا جائزہ لیں تو وہاں جب تک دونوں جانب سے برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کی توقعات پوری نہ کی جائیں تب تک وہ تعلق مضبوط نہیں ہوتا لیکن ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس میں یک طرفہ محبت بھی ہو تو وہ مضبوط ہی رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں