اسلام آباد:پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر چلے گئے مگر ٹوئٹر ہینڈل کی صورت میں اپنی یادیں جرمن سفارتخانے کے پاس چھوڑ گئے۔ پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر کا ٹوئٹرہینڈل اب سفارتخانے کی میڈیا ٹیم چلائے گی۔
جرمن سفارتخانے کی طرف سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ایمبیسیڈر کوبلر کو اداس دل کے ساتھ الوداع کہا اور اب انہیں یاد کر رہے ہیں۔
مارٹن کوبلرکا ٹویٹر اکاؤنٹ اب @GermanyinPAK میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ہم ان کے مشن کو پسندیدگی جاری رکھیں گے اور پاکستان میں اپنے کام کی خبر آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔ آداب جرمن سفارت خانے کی میڈیا ٹیم
سفارتخانہ کی ٹیم نے ایمبیسیڈر کوبلر کو اداس دل کے ساتھ الوداع کہا اور اب انہیں یاد کر رہی ہے۔ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ اب @GermanyinPAK میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ہم ان کے مشن کو پسندیدگی جاری رکھیں گے اور پاکستان میں اپنے کام کی خبر آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔
آداب
جرمن سفارت خانے کی میڈیا ٹیم pic.twitter.com/yszWxbxDOH— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) April 11, 2019
سابق جرمن سفیر کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے’جرمن ایمبیسی اسلام آباد‘ رکھ دیا گیا ہے۔ ایمبیسی کی میڈیا ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم مارٹن کوبلر کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان میں اپنے کام کی خبر آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر واپس روانہ
مارٹن کوبلر حال ہی میں پاکستان میں جرمن سفیر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ ان کا شمار پاکستان میں عوامی سطح پر مقبول ترین سفرا میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا تھا کہ آپ سب کیلئے!! آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کا مشکور ہوں!! آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا۔
Have a look at my farewell video message for all of you!! Thank you all for your hospitality and respect!! Will keep you in my heart
میرا یہ الوداعی ویڈیو پیغام، آپ سب کیلئے!! آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کا مشکور ہوں!! آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا pic.twitter.com/NtS4MRtsPY— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) April 8, 2019
جرمن سفیر نے پاکستان سے روانگی سے قبل سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے اپنی رہائشگاہ کا دروازہ بند کر دیا جب کہ میرے دوست اور ڈپٹی جینس نے ہوائی اڈے پر مجھے چھوڑا۔
آخری ٹویٹ! رہائش گاہ کا دروازہ بند کر دیا، میرے دوست اور ڈپٹی جینس نے ہوائی اڈے پر چھوڑا۔ مہربان فالور کے ساتھ آخری سیلفی لی۔ پاکستانیوں اپنے خوبصورت ملک میں 2 شاندار سالوں کے لئے شکریہ! پاکستان میں واپس آ کر سفر کرنے پر خوشی ہو گی۔ پاکستان میرے دل میں ہمیشہ ایک خاص جگہ رکھے گا! pic.twitter.com/ebPNOOGFaa
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) April 10, 2019
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے 10 اگست 2017 کو پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور انہوں نے جلد ہی پاکستان سے محبت اور منفرد انداز کے باعث پاکستانیوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی۔
پاکستان سے والہانہ محبت کرنے والے جرمن سفیر نے دو سال پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ اس دوران انہوں نے پاکستانی ثقافت، رنگوں اور کھانوں کو دنیا بھر میں اجاگر کیا اور پوری دنیا کے سامنے پاکستان کی مثبت تصویر پیش کی۔
مارٹن کوبلر کبھی مزار قائد پر حاضری دیتے نظر آئے تو کبھی سندھی اجرک ٹوپی پہنے، کبھی بریانی کھاتے نظر آئے تو کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اپنی سیلفیاں لیتے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مارٹن کوبلر کی فالور ہے۔