کراچی: شہر قائد کے صنعتی علاقے ’ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا‘ میں واقع کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق آگ چپل بنانے کے کارخانے میں لگی تھی۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ، پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔
ہم نیوز کے مطابق آگ سے تاحال کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ حکام آگ لگنے کی وجوہا ت معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ دنوں کے دوران آگ لگنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔