پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف لندن پہنچ گئے

شہباز شریف

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پروہاں موجود افراد کی بڑی تعداد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے درمیان دیکھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا تھا کہ وہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھنے لندن جا رہا ہوں اور جلد وطن واپس لوٹ آؤں گا۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لندن میں قیام کے دوران وہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ان کی وطن واپسی چھ مئی کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق غالب امکان ہے کہ ان کی وطن واپسی رمضان المبارک کے آغاز میں ہو۔

لندن آمد پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم نے قوم کی خدمت کی۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ حکومت کے خلاف تحریک کا حصہ بنیں گے؟

اس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہرچیز وقت پر طے ہوگی۔


متعلقہ خبریں