ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی لیڈرز


سپیکٹیٹر انڈکس نے ٹوئٹر پرموجود دنیا کے 12ایسے لیڈرز کی فہرست جاری کردی  ہے جن کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر فالووز کے اعتبار سے دنیا کی نویں بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر فالوررز کے اعتبار سے پہلے نمبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے فالورز کی تعداد پانچ کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کے فالورز کی تعداد چار کروڑ 67 لاکھ ہے۔

ٹوئٹر پر دنیا کی تیسری بڑی شخصیت پاپ فرانسس ہیں جن کے ایک کروڑ 79 لاکھ فالورز ہیں۔

چوتھی بڑی شخصیت ترک صدررجب طیب  ایردوآن ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح پانچویں بڑی شخصیت بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہیں۔ سشماسوراج  کے فالور ایک کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہیں۔

دنیا کی چھٹی بڑی شخصیت انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو ہیں جن کے فالورز 1 کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد ہیں۔

ساتویں بڑی شخصیت اردن کی ملکہ اور عبدللہ دوائم کی اہلیہ رانیہ العبداللہ ہیں جن کے فالورز ایک کروڑ سے زائد ہیں۔

آٹھویں نمبر پر دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں جن کے فالورز کی تعداد چھیانوے لاکھ سے زائد ہے۔

ٹوئٹر پر دنیا کی نویں بڑی شخصیت وزیراعظم عمران خان ہیں جن کے فالورز کی تعداد 94 لاکھ سے زائد ہیں۔عمران خان ٹوئٹرپرموجود  پاکستان کی پہلی بڑی شخصیت ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فالورز کی تعددا تہتر لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:2018: وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جنہوں نے ہمیں باخبر رکھا

پاکستان میں ٹوٹئر پر مریم نواز دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالورز کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان میں ٹوئٹر پر تیسرے نمبر پر بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کے فالورز کی تعداد تینتیس لاکھ سے زائد ہیں۔

پاکستانی عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے فالورز کی تعداد اٹھارہ لاکھ سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں