’ہٹائے گئے فیس بک اکاؤنٹس کی آئی ایس پی آر سے منسوبی مایوس کن‘

صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام تک رسائی میں دشواری کا سامنا | ہم نیوز

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے فیس بک اکاؤنٹس بند کرنے کے معاملے پر فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ہٹائے گئے اکاؤنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں، ان کو آئی ایس پی آر کے زیر انتظام کہنا مایوس کن ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فیس بک نے مانا کہ اکاؤنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں، ملک اور مسلح افواج کو سپورٹ کرنا قابل اعتراض رویہ نہیں ہونا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ پاکستان سے کشمیر پر بات کرنے والے اکاؤنٹس بند کر دیتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں کوئی دفتر نہیں جو پاکستان کے ماحول کو نہ سمجھنے کی وجہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ کو چاہیے کہ پاکستان میں بہتر روابط کے لیے دفتر قائم کرے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 103 اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں