کراچی: سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پانچ خصوصی معاونین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹفیکشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نئے معاونین میں مولابخش مبجیو، پیرنوراللہ، ریاض حسین شاہ، ویرجی کوہلی اورنسیمہ غلام حسین شامل ہیں۔

وزیراعلی سندھ کے نئے مشیر بننے والے ویرجی کوہلی سینیٹر کرشنا کوہلی کے قریبی عزیز ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پہلے سے ہی چھ خصوصی معاونین موجود ہیں جن میں راشد ربانی، اشفاق میمن، قاسم نوید، نواب وسان اور ڈاکٹر کھٹیومل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مشیروں کی تعیناتی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ نے ایک دوسرے کی سمریاں روک دیں
اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی۔ اس وقت چار وزراء کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
اٹھارہویں ترمیم کے بعد 18 وزراء اور پانچ مشیر سندھ کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کابینہ میں 16 وزراء اور دو مشیر شامل ہیں۔

