حیدرآباد: نویں، دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہونگے


حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے۔

بورڈ کے کنٹرولر امتحانات مسرور زئی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دس اضلاع میں 216 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالیار، ٹنڈو محمد خان، سجاول، ٹھٹہ، جامشورو، دادو اور نوابشاہ میں امتحانات ہوں گے۔

مزید پڑھیں: دانش اسکولز کے لیے پانچ ارب پچاس کروڑ روپے مختص

مسرور زئی نے کہا کہ63  امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے، ایک لاکھ 39 ہزار 859 امیدوار امتحان دیں گے۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق پیپرز کے وقت کے دوران فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رکھی جائیں گی جبکہ بورڈ کی جانب سے 23 ویجلنس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ حیدرآباد بورڈ میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز کے باہر پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں طلبہ کے لیے ایڈیشنل اسکالر شپ پروگرام بند

ان کا کہنا تھا کہ نقل کروانے اور امتحان میں مداخلت کرنے پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون لیکر آنے پر پابندی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

چیرمین بورڈ محمد میمن نے کہا کہ ہم چیٹنگ فری امتحانات کرانا چاہتے ہیں، اسکولز اور کالیجز میں تعلیم نا ہونے کی وجہ سے امتحانات میں نقل کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں