دوران تعلیم فیل ہونے سے فرق نہیں پڑتا، عبدالزاق دائود



وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دوران تعلیم فیل ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ ہم سب کو ہارنے سے ڈر لگتا ہے، ناکامیوں سے انسان سبق سیکھتا ہے۔
ویژن کیلئےتعلیم کےساتھ ساتھ  محنت کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات لاہور میں ایک  کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

عبدالرازق دائو نے کہا کہ اکٹر لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت سب کچھ کرے۔ حکومت انوویشن کیلئے خصوصی کام کررہی ہے۔ ہمیں اپنے ساتھ ایماندار ہونا ہے۔انٹرپرینیوز شپ کیلئے سب کے پاس مواقع ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا  ہم پاکستانی چھوٹے چھوٹے فائدوں میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنے اپنے خواب دیکھتے ہیں۔ایک کاروباری کو اجتماعی فائدے کا دیکھنا پڑتا ہے۔ پاکستان کی بہتری کے لئے لانگ ٹرم کام کر رہے۔ پاکستان میں لوگ ٹیکس دینا نہیں چاہتے جو درست طریقہ کار نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سات ماہ کے دوران درآمدات میں دو ارب ڈالر کی کمی ہوئی،عبد الرزاق داؤد

سندھ حکومت معیشت میں بہتری کیلئے اچھے اقدامات کررہی ہے،رزاق دائود

عبدالرزاق دائود نے کہا ٹیکس کے بنا ملک نہیں چلتے یہ سمجھنا ہو گا۔ پاکستان کاتجارتی خسارہ کم کرنا ترجیح ہے وہ کر رہے ہیں،کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا بھی ہے مزید ہوُگا۔ ہماری ترجیح ہے ایس ایم ایز سیکٹر کو آگے بڑھایا جائے، چھوٹے کاوبار کو پھیلانے سے روز گار معیشت چلتی ہے دنیا بھر میں یہی ہو تا ہے
انہوں نے کہا ہم نے ستر سال میں اس طرف کم توجہ دی بڑے کاروبار بنائےموجودہ حکومت کاروباری سوچ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔


متعلقہ خبریں