اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 147 پوائنٹس اضافے سے 38531 کی سطح پر بند

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 147 پوائنٹس اضافے سے 38531 کی سطح پر بند ہوا آج 4.4ارب روپے مالیت کے 8.45 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا.

کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 317 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 38ہزار 384 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ جمعے کی صبح کی 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 38ہزار702 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 38669 پر ٹریڈ کررہا تھا اور11,520,930 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 1,099,912,414 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز عام طور پر  اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آتا ہے۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 384 پر بند ہوا تھا۔ دن بھر کمرشل بینکوں، انجینئرنگ اور سیمینٹ سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گی اور 8.13 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت جن کی مالیت 4.24 ارب روپے رہی۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں