کراچی: جمشید روڈ بجلی گراونڈ کے ایک گھر میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ماں اور دو بچے شامل ہیں۔
جاں بحق افراد میں شمائلہ(ماں)، انیسہ اور سفیان شامل ہیں۔ میتیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچیں۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ بیرون ملک ہے۔