اسٹاک مارکیٹ 501 پوائنٹس کمی کےساتھ 38 ہزار 306 پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 501 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں دس کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی سرمایہ کی مالیت تین ارب 91 کروڑ رہی۔  جمعے کے پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 354 پوائنٹس کمی سے 38453 کی سطح پر آگیا تھا۔

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر سات  پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر کی قیمت 139.18 سے بڑھ کر 139.25 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 32 پوائنٹس اضافے سے 38926 پر بند

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم مارکیٹ جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 928 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 988 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 17 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم ابتدا میں ہی کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری رہا تھا۔ ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18,878,070 شیئرز کی لین دین ہوئی تھی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں  403,691,074 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں