کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

سٹونز کا چھکا!میچ کراچی کے نام

ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 118 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں عبور کر لیا۔

محمد الیاس کی ایک اور وکٹ!

کراچی کی جانب سے لوینگ اسٹونز نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی، سلطانز کی جانب سے محمد الیاس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شنواری کی تیز گیند، حماد اعظم آؤٹ! 

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، سلطانز کے بلے باز کنگز کے باؤلرز کے سامنے بے بس رہے اور انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کئے۔

عمر خان نے بڑی وکٹ!

سلطانز کی جانب سے حماد اعظم نے 29 اور شعیب ملک نے 26 رنز اسکور کئے، کنگز کی جانب سے عثمان خان شنواری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر خان تین کھلاڑیوں کو پولین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی شعیب ملک کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2