بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ تناؤ میں کمی کیلئے کیا، شاہ محمود

بھارتی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑ گئی ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ تناؤ میں کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ نہیں چاہتا، جنگ باہمی خودکشی ہوگی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے پلوامہ واقعہ کی مذمت کی اور تعاون کی پیش کش بھی کی، بھارت کو چاہیےتھا جو ڈوزیئر اب دیئے وہ حملے سے پہلےدیتا۔

یہ بھی پڑھیں

ابھی نندن کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا

بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے پاکستان میں نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ نئی حکومت آئی ہے، ہمارا ایجنڈا معیشت کی بہتری اور کرپشن کا خاتمہ ہے، پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی جس کے سبب کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، امریکا اور پاکستان کئی دہائیوں سے اہم اتحادی ہیں، ہم امریکا کی جانب سے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے  بتایا کہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد کچھ خدشات تھے میں نے بطور وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سے ملاقات میں پالیسی میں نظر ثانی کا کہا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کسی ملک کیخلاف پاک سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی افغانستان سے17 سالہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں